خواتین کاروباری ایکسپو کا انعقاد، مریم اورنگزیب،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن مہمان خصوصی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ویمن انٹرپرینیورئیل ایکسپو پنجاب میں سینئر وزیر حکومت پنجاب مس مریم اورنگزیب اور وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف میڈیا پرسنالٹی، اداکارہ، ایسٹھیٹک فزیشن اور کاروباری شخصیت ڈاکٹر شائستہ لودھی نے خصوصی طور پر کراچی سے آ کر اس اہم پروگرام میں حصہ لیا۔

تقریب میں مس سادیہ تیمور، پارلیمانی سیکرٹری خواتین ترقیاتی محکمہ پنجاب اور ڈاکٹر عثمان علی خان، سیکرٹری خواتین ترقیاتی محکمہ پنجاب نے بھی شرکت کی۔ مہمانانِ گرامی نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، خواتین کاروباریوں سے ملاقات کی اور ان کے تخلیقی کام کی تعریف کی۔

مہمانان نے اس اقدام کو خواتین کی معاشی خودمختاری کے فروغ میں اہم قرار دیا اور اس موقع پر خواتین کی جدت اور کاروباری حوصلے کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں