اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت 28 جنوری کو یاسین ملک کو پھانسی دینے کا امکان رکھتی ہے۔ اس ممکنہ اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری اور فلسطینی اس وقت حق و باطل کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، اور عالمی برادری کو مظلوموں کی آواز بننا ہو گا۔ انہوں نے یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


