کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ اُن کا ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اور وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس موقع پر شہباز شریف دو اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور پانچ دانش اسکولوں کا بھی افتتاح کریں گے۔
دورے کا مقصد صوبے میں تعلیم، ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی اور نگرانی کرنا بتایا گیا ہے۔


