اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 9 دسمبر 2025 کے اجلاس کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو دو اسکیموں کے تحت پرانی استعمال شدہ گاڑیاں تین سال تک درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ منظوری وزارتِ تجارت کی سمری پر دی گئی، جس کے تحت گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں ترامیم کی گئی ہیں۔ صرف ٹرانسفر آف ریزیڈنس اور گفٹ اسکیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت گاڑیاں درآمد کرنے کی مدت دو سال سے بڑھا کر تین سال کر دی گئی ہے، جبکہ درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک منتقلی کے قابل نہیں ہوں گی۔
یہ فیصلہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑیاں آسانی سے اور سہولت کے ساتھ ملک میں لانے کا موقع فراہم کرے گا۔


