ملک بھر کے ایئرپورٹس پر جدید اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومتِ پاکستان نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کے لیے جدید اسکیننگ مشینیں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی سخت کرنے اور مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ منصوبے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے مشترکہ سروے مکمل کر لیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت نصب کی جانے والی جدید مشینیں سامان کی جانچ کے عمل کو تیز کریں گی، جس سے ایئرپورٹس پر رش کم ہوگا اور مسافروں کے لیے سیکیورٹی چیک کا عمل آسان ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں