اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ انجینئرز کی بھرتیوں کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ انجینئرز کی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

درخواست گزار عامر نے موقف اختیار کیا تھا کہ فروری 2021 میں محکمہ تعلیم نے اسسٹنٹ انجینئرز کی بھرتیوں کے لیے اشتہار دیا، لیکن مطلوبہ معیار کے برعکس سات اسسٹنٹ انجینئرز، بشمول عدیل احمد اور خالد سمیع، کو بھرتی کیا گیا۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف تسلیم نہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن میں بھرتی کیے گئے اسسٹنٹ انجینئرز قانون کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ ہیں اور بھرتیاں جائز ہیں۔

عدالت کے فیصلے کے بعد اسسٹنٹ انجینئرز کی ملازمتیں برقرار رہیں گی اور درخواست گزار اپنے دعوے میں ناکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں