سندھ بھر میں واپڈا ملازمین کا نجکاری اور مطالبات کے خلاف ملک گیر احتجاج

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کے مرکزی فیصلے کے تحت ملک بھر کے واپڈا ملازمین نے منافع بخش بجلی کمپنیوں کی نجکاری، بھرتیوں اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج، جلسے، جلوس، دھرنے اور ریلیاں نکالیں۔ سندھ بھر میں بھی یہ احتجاج بڑے پیمانے پر ہوا، جس کا مرکزی اجتماع حیدرآباد میں صدر یونین عبداللطیف نظامانی اور صوبائی سیکریٹری سندھ اقبال احمد خان کی قیادت میں منعقد ہوا۔

ریلی لیبر ہال سے شروع ہو کر ہزاروں مرد و خواتین ملازمین نے حیدر چوک پر دھرنا دیا۔ قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین نے حکومت کو 15 جنوری تک مطالبات کی منظوری اور نجکاری کے خاتمے کے لیے IRA-2012 کے تحت نوٹس دے دیا ہے، اور اگر اس تاریخ تک ہماری بات نہیں سنی گئی تو 16 جنوری سے ملک بھر کی بجلی کمپنیوں میں کمپیوٹر اور بلنگ بند کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام ذمہ داری حکومت اور وزارت توانائی پر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجکاری کی مسلسل کوششوں کے باوجود واپڈا ملازمین ملکی ترقی کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں، جبکہ ادارے میں 45 فیصد خالی آسامیاں موجود ہیں۔ قائد مزدور نے مطالبہ کیا کہ آؤٹ سورس ملازمین کی بھرتیاں بند کرکے ریگولر بنیادوں پر واپڈا ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے اور 16 اسکیل کے ملازمین کو قانون کے مطابق 17 اسکیل میں ترقی دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں