کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) بین الاقوامی ماحولیاتی ویب سائٹ نے کراچی کی فضا کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے دیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں کراچی بھی شامل ہے، جہاں فضائی معیار مسلسل تشویش ناک حد تک خراب رہ رہا ہے۔ شہرِ قائد میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 203 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ انسانی صحت کے لیے مضر سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایسی فضائی آلودگی کے دوران باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے۔


