کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات کے تحت شہر بھر میں پولیس نے انسداد جرائم کی متعدد کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے 21 مقابلے ہوئے، جن کے دوران ایک ڈکیت ہلاک اور 22 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر 30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 31 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 13 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں پولیس نے مجموعی طور پر 691 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات کے خلاف جاری مہم اور پولیس مقابلوں کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 108 کلو 994 گرام چرس، آئس/کرسٹل اور ہیروئین برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینی و چوری کی گئی 181 سے زائد اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد ہوئی۔ مزید کارروائیوں کے دوران 35 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی پولیس کے قبضے میں آئیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا ہے کہ کراچی پولیس جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔


