حیدرآباد (ایچ آڑاین ڈبلیو) حقِ خودارادیتِ کشمیر کے موقع پر استحکامِ پاکستان آرگنائزیشن نہایت واضح، غیر مبہم اور دوٹوک انداز میں اس حقیقت کو دہراتی ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ صرف اور صرف کشمیری عوام کی آزادانہ رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے، جیسا کہ اقوامِ متحدہ کی متعدد قراردادیں اس کی صراحت کے ساتھ ضمانت دیتی ہیں آئ ایس پی او کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بدترین مظاہرہ کر رہا ہے۔ ماورائے عدالت قتل، پیلٹ گنز کے ذریعے معصوم بچوں کی بینائی چھیننا، اجتماعی قبریں، جبری گمشدگیاں، خواتین کی بے حرمتی اور سیاسی قیادت کا غیر قانونی قید و بند اس بات کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ بھارت نہ تو جمہوریت کا علمبردار ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کا محافظ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی یکطرفہ اور غیر آئینی اقدامات نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ ان اقدامات کا مقصد کشمیریوں کی شناخت، آبادی کے تناسب اور حقِ خودارادیت کو ختم کرنا تھا، جو بین الاقوامی قوانین، جنیوا کنونشن اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے محمد احسن ناغڑ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ظلم، جبر اور طاقت کے بل بوتے پر کشمیری عوام کے جذبۂ آزادی کو کچلا نہیں جا سکتا۔ کشمیری عوام کی قربانیاں اس بات کا اعلان ہیں کہ حقِ خودارادیت ایک ناقابلِ تنسیخ حق ہے، جسے کوئی قابض طاقت ختم نہیں کر سکتی استحکامِ پاکستان آرگنائزیشن اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل، او آئی سی اور نام نہاد انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے سختی سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف عملی اور فیصلہ کن اقدامات کریں، محض تشویش یا رسمی بیانات سے آگے بڑھیں، اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں احسن ناغڑ کہا گیا کہ اگر عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی برقرار رکھی تو یہ نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہو گی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ثابت ہو گی آخر میں آرگنائزیشن کے چیئرمین نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ استحکامِ پاکستان آرگنائزیشن کشمیری عوام کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی، ہر قومی و بین الاقوامی فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے گی اور حقِ خودارادیتِ کشمیر کی آواز کبھی دبنے نہیں دے گی۔


