کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع کے مطابق مسافر مسلم خان فلائٹ نمبر PK731 کے ذریعے سعودی عرب ورک ویزے پر بطور ڈرائیور جا رہا تھا، تاہم اس کے پیش کردہ ڈرائیونگ لائسنس کو جعلی پایا گیا۔ مسافر نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی بنیاد پر سعودی عرب کا ویزا حاصل کیا تھا۔
ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور ویزا ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔


