74

وفاقی ادارہ شماریات کا دعویٰ: مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی ادارہ شماریات نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے کمی کے بعد 2.41 فیصد پر آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں مجموعی شرح کم ہوئی۔ ادارے نے بتایا کہ مہنگائی میں کمی کے باوجود 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اس رجحان پر نظر رکھنا ضروری ہے تاکہ معاشی منصوبہ بندی اور عوام کی رہنمائی بہتر انداز میں کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں