55

کاشف اقبال تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے موبائل یونٹ کا افتتاح، وفاقی وزیر صحت کی شرکت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کاشف اقبال تھیلیسیمیا کیئر سینٹر (ٹرسٹ) کے زیرِ اہتمام تھیلیسیمیا آگاہی اور خون کے عطیے کے موبائل یونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ اقدام انتہائی اہم اور بامقصد ہے، جس کا مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا، رضاکارانہ خون کے عطیے کو فروغ دینا اور قیمتی جانیں بچانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ موبائل یونٹ مختلف کمیونٹیز تک پہنچ کر تھیلیسیمیا کے حوالے سے شعور اجاگر کرے گا اور ضرورت مند مریضوں کے لیے زندگی بچانے والا خون فراہم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

یہ اقدام ملک میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگیوں میں بہتری لانے اور صحت کے شعبے میں رضاکارانہ خدمات کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں