ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ گلبرگ میں شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے پروقار قرآن خوانی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانہ گلبرگ میں شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک روح پرور اور بابرکت قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب کی نگرانی ایس ایس پی سینٹرل جناب ذیشان شفیق صدیقی صاحب نے کی۔

قرآن خوانی میں پولیس افسران، اہلکاروں اور دیگر معزز شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہدائے پولیس کے بلند درجات، ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت، اور ملک و قوم کی سلامتی و امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او گلبرگ زاہد لودھی نے شہدائے پولیس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ
“پولیس کے شہداء ہمارا فخر اور ہماری پہچان ہیں۔ انہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ایسی عظیم قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔”
قرآن خوانی کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہدائے پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے مشن کو پورا کرنے کے لیے پولیس فورس پوری ایمانداری اور جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں