کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کراچی میں منعقد ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی آئی جی پی صاحب ویسٹ زون نے اجتماع گاہ میں کیئے گئے سیکیورٹی انتظامات، نفری کی تعیناتی اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب نے سیکیورٹی پلان، داخلی و خارجی راستوں، کنٹرول روم اور ٹریفک انتظامات سے متعلق ڈی آئی جی پی صاحب کو بریفنگ دی۔
ڈی آئی جی پی ویسٹ نے اجتماع گاہ کے امیر مولانا عبدالوہاب صاحب سے ملاقات کی اور اجتماع کے دوران کیئے گئے سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فل پروف سیکیورٹی، شرکاء کے جان و مال کا تحفظ اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
سالانہ تبلیغی اجتماع کی سیکیورٹی کے لیے کراچی پولیس کے تقریباً 2300 افسران و ملازمان مختلف شفٹس میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔


