اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی، جہاں سیاسی، مالی اور بینکاری حلقوں کے افراد انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے 2 جنوری 2006ء کو بینک دولت پاکستان کی 14 ویں گورنر کے عہدے کا سنبھالا۔ وہ اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر تھیں اور بینکاری کے شعبے میں انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر وسیع تجربہ حاصل تھا۔


