شفافیت اور بروقت تکمیل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے

ساہیوال(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنرساہیوال ڈویژن ڈاکٹرآصف طفیل نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، تمام ترقیاتی کام مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیے جائیںاور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہو ںنے اپنے دفتر ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پسپ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا -اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ،ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس رانا اورنگزیب ،ڈائریکٹرزراعت شہباز اختر ،پی ڈی چیف پسپ پروگرام عمرجاوید ،شیخ طاہر ،سٹی مینجر پسپ پروگرام اسجد علی خاں سمیت ڈائریکٹر زراعت، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، ایم ڈی واسا، چائنیز کنٹریکٹر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی-کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ واٹر سپلائی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر کے واسا کے حوالے کیا جائے تاکہ شہریوں کو بلا تعطل صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے شہر میں زیر تعمیر سڑکوں کے بقیہ کام فوری مکمل کرنے اور نئے تعمیر شدہ روڈز پر اسٹریٹ لائٹس کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ جی ٹی روڈ، آڑاتلہ روڈ اور کالج روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے جبکہ شہر کے وسط میں ریلوے روڈ اور جی ٹی روڈ پر جاری منصوبوں کی رفتار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے-اجلاس میں پی ڈی چیف پسپ پروگرام عمر جاوید، شیخ طاہر، سٹی منیجر پسپ پروگرام محمد اسجد علی خان نے شہر میں جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، سیفٹی بیلٹس کا استعمال لازمی کروایا جائے اور زیر تعمیر مقامات پر واضح سائن بورڈز نصب کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک مسائل اور حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں