سوتیلی ماں کے ہاتھوں 6 سالہ بچی کا قتل، ملزمہ گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)شاہدرہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں سوتیلی ماں نے اپنی 6 سالہ بیٹی کنزالایمان کو تشدد کرکے قتل کر دیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ رانا عمر دراز کی قیادت میں پولیس ٹیم کو کارروائی کا حکم دیا۔

ملزمہ نے قتل کے بعد موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور مختلف معلومات کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔ ایس پی فرحت عباس کے مطابق، گرفتار ملزمہ کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف مضبوط چالان تیار کرکے اسے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی، اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

واقعے کی تحقیقات اور پولیس کی کامیاب کارروائی کے لیے ٹیم کے اراکین کو تعریفی اسناد بھی دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں