ایف آئی اے زونل آفس میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن سینٹر قائم

گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے زونل آفس گوجرانوالہ میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ نئے سینٹر سے شہری بیرون ملک سفر کے حوالے سے تمام ضروری رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔

انفارمیشن سینٹر میں امیگریشن قوانین، سفری تقاضوں اور دستاویزات کی تصدیق سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے تجربہ کار آفیسر تعینات کر دیے گئے ہیں۔ سینٹر کا قیام شہریوں اور امیگریشن ڈیسک کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے اور سفر سے قبل معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا گیا ہے۔

شہری امیگریشن سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے اب براہ راست اس انفارمیشن سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں، جس سے عوامی سہولت اور سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں