خاتون ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام پر سابق ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر سہیل کہوٹ برطرف

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)خاتون ڈاکٹر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات کی تصدیق کے بعد تھانہ لوہی بھیر کے سابق ایس ایچ او، سب انسپکٹر سہیل کہوٹ کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کی ہدایت پر سرکاری ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق محکمانہ انکوائری میں الزامات کی تصدیق کے بعد یہ سخت فیصلہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے معاملے کو زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت نمٹاتے ہوئے متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو ہدایت کی کہ وہ باضابطہ درخواست جمع کروا کر فوجداری کارروائی آگے بڑھائیں۔

پولیس حکام نے واضح کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور خواتین کے احترام کے منافی کسی بھی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور اگر متاثرہ فریق درخواست دائر کرے تو ملزم کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں