جنوبی وزیرستان(ایچ آراین ڈبلیو)علاقے وانا میں مقامی کمانڈنگ آفیسر نے ساوتھ وزیرستان سکاؤٹس کیمپ میں یوتھ انفلوئنسرز اور مقامی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل اور علاقے میں استحکام کے لیے مشترکہ ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس موقع پر وانا اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی اور کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
کمانڈنگ آفیسر نے نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقامی نوجوانوں کی سرگرمیوں میں تعاون کے بغیر علاقے میں پائیدار امن قائم کرنا ممکن نہیں۔


