79

قومی ایئر لائن کے بعد فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو گی، وزیرِ اعظم کے ترجمان مشرف زیدی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی بولی کے عمل کی تکمیل کے بعد اب فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی طرح فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔

مشرف زیدی کے مطابق قومی ایئر لائن کی بولی کے مراحل شفاف طریقے سے مکمل ہوئے، جبکہ فائیو جی اسپیکٹرم کی منظوری بھی اسی شفافیت کے ساتھ براہِ راست نشر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں ہونے والی محنت اور مسلسل مذاکرات نے اب عملی نتائج دینا شروع کر دیے ہیں۔

وزیرِ اعظم کے ترجمان نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام کو ہمیشہ ترقی یافتہ نظام اور بہترین مواقع سے نوازے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں