72

لیاری آگرہ تاج میں 15 سالہ لڑکی کی مبینہ خودکشی؛ پولیس کی تفتیش جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری کے علاقے آگرہ تاج میں 15 سالہ لڑکی کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی تحقیقات پولیس نے شروع کر دی ہیں، اہلخانہ کے ابتدائی بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ نے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ متوفیہ نے موبائل پیکج کروانے کی فرمائش کی تھی، جس پر والدہ نے انکار کیا۔ والدہ کے بقول انکار پر لڑکی نے گھر میں اپنی جان لے لی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہادیہ طبیعتاً غصے کی تیز تھی اور ناراضی کے عالم میں انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس حکام کے مطابق متوفیہ کا والد ڈرائیور ہے جبکہ والدہ گھروں میں کام کرتی ہیں۔ واقعے کے وقت والد اپنے کام پر موجود تھے اور والدہ سبزی لینے کے لیے گھر سے باہر گئی تھیں۔

واضح رہے کہ لیاری آگرہ تاج میں گزشتہ روز 15 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں