75

نظریہ پاکستان کو فروغ دینے کیلئے علماء ومشائخ کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بنیان المرصوص کی مانند سیسہ پلائی دیوار بن کر ملک کی سلامتی ودفاع کیلئے تیار ہیں، پاکستان بچانے کے لیے پاکستان بنانے والے جذبے سے سرشار ہوکر جدوجہد کرینگے، پاکستان اور اسلام مخالف منفی سوچ و نظریئے کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے پاکستان مخالف نظریئے کوعلم وقلم اور شعور کی طاقت سے ختم کرنے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے آنا ہوگا،پاکستان کی بقاء وسلامتی ترقی وخوشحالی نظریہ پاکستان سے وابسطہ ہے‘ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اوراسلام کے نفاذ سے ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے،نظریہ پاکستان کو فروغ دینے کیلئے علماء ومشائخ کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا،ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم متحد پا ک فوج کے ساتھ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت اے جاری ایک بیان میں کیا،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے ذاتیات کے خول سے نکل کر اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی،پاکستان کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانی دینے والی قوم آج بھی پاکستان کی سلامتی کیلئے جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ لاقانونیت ٗدہشت گردی،کرپشن اقرباء پروری نے ملک کو بدحالی کی طرف پہنچایا ہے، صوفیاء کے ماننے والے نظریہ پاکستان کے محافظ بن کر قومی اتحاد و یکجہتی کو یقینی بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کے لئے مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا،بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر مظالم بند نہیں کئے تو پھراس کے خلاف علم جہاد بلند کرنے پر مجبور ہونگے،پاکستان ایک آزاد اور خود مختار مملکت ہے جس کی حفاظت ہم اپنی جانوں کے نذرانے دے کر کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں