84

نیو کراچی ٹاؤن کے میونسپل کمشنر،وائس چیئرمین کا گرجا گھروں کا دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن منور حسین ملاح نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسیحی برادری سے ملاقات کی اور انہیں مذہبی تہوار کی مبارکباد پیش کی۔ دورے میں ٹاؤن افسران، بلدیاتی عملہ اور علاقے کے معززین بھی موجود تھے۔

میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان تمام شہریوں کا مشترکہ وطن ہے جہاں اقلیتیں ہمارے معاشرتی ڈھانچے کا اہم اور قابلِ فخر حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، جن میں خصوصی صفائی، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی، سڑکوں کی صفائی اور پانی و سیوریج کے مسائل کے حل شامل ہیں۔

وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے بلا تفریق تمام مذاہب کے ماننے والوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

دورے کے اختتام پر میونسپل کمشنر اور وائس چیئرمین نے مسیحی برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں صفائی، امن اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے انتظامیہ پوری طرح فعال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں