رحیم یار خان(ایچ آراین ڈبلیو) موٹروے ایم–5 پر ظاہر پیر کے قریب ایمبولینس اور مسافر بس میں ٹکر کے نتیجے میں ایمبولینس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثے کی نوعیت کے بارے میں ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ ایمبولینس کراچی سے مظفرگڑھ میت لے کر جا رہی تھی۔
موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کی بحالی اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


