سپریم کورٹ کا ریپ کیس میں اہم فیصلہ، زنا بالجبر کی سزا زنا بالرضا میں تبدیل

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سپریم کورٹ نے بھکر کی مقامی عدالت اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ جزوی طور پر تبدیل کرتے ہوئے ریپ (زنا بالجبر) کے الزام میں 20 سال قید کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل پر اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا کہ مقدمہ زنا بالجبر نہیں بلکہ زنا بالرضا کا ہے، جس کے باعث ملزم کی سزا 20 سال سے کم کرکے 5 سال قید بامشقت کر دی گئی، جبکہ جرمانہ 5 لاکھ روپے سے کم کرکے 10 ہزار روپے کر دیا گیا۔

پس منظر

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم نے اس کے ساتھ زبردستی ریپ کیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ پیدا ہوا۔ بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ ملزم سے میچ کر گیا تھا، جس پر بھکر کی عدالت نے ملزم کو 20 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ لاہور ہائیکورٹ نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا۔
ملزم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جہاں فیصلہ اس کے حق میں جزوی طور پر تبدیل ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں