کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی سندھ کے نئے تقرر کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تین سینئر پولیس افسران کے نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں، جن پر اعلیٰ سطح پر مشاورت کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل افسران میں:
ڈاکٹر امیر احمد شیخ (گریڈ 22)
آزاد خان (گریڈ 21)
جاوید عالم اوڈھو (گریڈ 21)
شامل ہیں۔
ڈاکٹر امیر احمد شیخ
گریڈ 22 کے سینئر افسر ڈاکٹر امیر احمد شیخ ماضی میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اور آئی جی آزاد کشمیر رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ وفاقی حکومت میں محتسبِ اعلیٰ کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آئی جی آزاد خان
گریڈ 21 کے افسر آزاد خان طویل عرصے تک انٹیلیجنس بیورو (IB) سے وابستہ رہے ہیں۔ وہ اس وقت آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے طور پر تعینات ہیں۔
جاوید عالم اوڈھو
گریڈ 21 کے ایک اور سینئر افسر جاوید عالم اوڈھو اس وقت ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
حتمی مرحلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ریٹائرمنٹ سے قبل وفاقی حکومت کو یہ نام بھجوائے جائیں گے۔
موصولہ ناموں میں سے ایک کو حتمی طور پر منتخب کیا جائے گا، جس کے بعد ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔


