مزدوروں کا روزگار. ڈاک لیبر بورڈ ختم نہیں ہونے دینگے طارق حسن

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے مزدوروں کے جائز مسئلے چوہدری شجاعت. وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے توسط سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف سے ڈاک لیبر بورڈ کے مسائل. ملازمین کے خدشات اور ادارے کے خلاف غلط فہمیوں کے کے حوالے سے بات چیت کرائیں گے. محنت کش ماتھے کا جھومر ہیں انکے حقوق کا تحفظ کرینگے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاک لیبر بورڈ (سی بی اے) یونین کے دفتر میں سی بی اے کے نمائندوں. جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کیا. اس موقع پر پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے چیئرمین کنور ارشد علی خان نے کہا کہ مزدور حق حلال کی روزی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں انکی محنت اور ملک کے لئے کاوشیں ضائع نہیں ہونے دینگے. نیک مقاصد میں کامیابی یکجہتی سے حاصل ہوگی. اس موقع پر ڈاک لیبر بورڈ سی بی اے صدر احمد سعید نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے مزدور نے کبھی پورٹ کو متاثر نہیں کیا . اس موقع پر سی بی اے کے سیکرٹری داؤد مہمند نے کہا کہ پورٹ سے پاکستان کی معیشت وابستہ ہے مسلم لیگ کے رہنما وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پہلے بھی محنت کشوں کے حج کا پیچیدہ مسئلہ حل کیا انکے شکر گزار ہیں. اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری عبد الرزاق اور افسر خان نے کہا کہ ڈاک لیبر سے محنت کشوں سے 2600 سو خاندان کی روزگار وابستہ ہے. مزدورں کا سودا نہیں ہونے دیں گے. دانستہ طور پر مزدوروں ظلم کررہے ہیں. پچھلے ڈیڑھ سال سے مسائل نے شدت اختیار کرلی ہیں مسلم لیگ ق کا تعاون خوش آئند ہے.1973 ایکٹ کے تحت اپنا کردار ادا کررہے ہیں. اس موقع پر مسلم لیگی رہنماوں نعمت خلجی و محمد صادق شیخ نے کہا کہ کراچی پورٹ پر ڈاک لیبر کے خلاف کوئی غیر قانونی طور پر ادارہ کو ختم کرنے نہیں دینگے. 24 گھنٹے مزدور ملک و قوم کے لئے محنت کرتے ہیں. انکے آباؤاجداد نے اپنے خون و پشینے سے کراچی پورٹ کو ترقی دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں