پاکستانی انڈر 19 ٹیم کی اسلام آباد آمد پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ جیت کر وطن واپس پہنچ گئی، جہاں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

استقبال کے دوران پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور کھلاڑی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔ ٹیم نے بھارت کو فائنل میں بڑے مارجن سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔

پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد پہنچنے والی ٹیم کا استقبال چیف آپریٹنگ افسر سمیر احمد سید اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کیا۔

قومی انڈر 19 ٹیم کی آمد پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا اور کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں