لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)شدید دھند کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کے شیڈول میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
قراقرم ایکسپریس 42-ڈاون کراچی کے لیے، سہ پہر 3 بجے کی بجائے 3 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاون کراچی کے لیے اپنے مقررہ وقت 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔
کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کراچی کے لیے شام 6 بجے کی بجائے 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔
دیگر تمام ٹرینیں کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے لیے اپنے مقررہ اوقات کے مطابق رواں دواں ہیں۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور، انعام اللہ کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے پسنجر فیسیلیٹیشن عملہ اسٹیشن پر ہمہ وقت موجود رہے گا۔
مسافروں سے درخواست ہے کہ مزید رہنمائی اور اپڈیٹ کے لیے ریلوے انکوائری نمبر 117 پر رابطہ کریں۔


