کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)کوئٹہ، چمن اور بلوچستان کے دیگر سرحدی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ، ژڑہ بند، توبہ اچکزئی اور خواجہ عمران رینج میں بھی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا۔ بعض مقامات پر پانی جمع ہونے سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے جس کے باعث بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ کوژک ٹاپ سمیت شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


