فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر ریڑھی بان کو گاہک نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاہک نے بغیر پیسے دیے مونگ پھلی اٹھائی، جس پر ریڑھی بان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ غصے میں آ کر گاہک نے فائرنگ کی اور موقع پر ہی ریڑھی بان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔


