حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو)ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ،ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج،جامشورو میں “یوتھ نیریٹیوز اِن آرٹ” کے عنوان سے آرٹ نمائش منعقد کی گئی۔نمائش کا افتتاح اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز معیز حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رضوان علی ملاح نے ڈپٹی رجسٹرار محمد سلیمان بھٹو اور دیگر افسران کے ہمراہ کیا۔نمائش میں طلبہ نے اپنے فن پارے پیش کیے، جسے یونیورسٹی کے طلبہ اور دیگر افراد نے دیکھا۔ ماہرین پر مشتمل ٹیم نے فن پاروں کا جائزہ لےکرنتائج کااعلان کیا، جس کے مطابق مرک نے پہلی پوزیشن، دعا زہرہ نے دوسری جبکہ سائرہ احمد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور شرکاءمیں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان علی ملاح نے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی معاونت اور یونیورسٹی انتظامیہ کے انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ڈپٹی رجسٹرار محمد سلیمان بھٹو، ایسوسی ایٹ پروفیسر شازیہ ابڑو، کیوریٹر کاشف شہزاد، چیئرپرسن محترمہ صنم بھٹو، پروفیسر شوکت کھوکھر، پروفیسر فضل الٰہی اور راج کمار سمیت دیگر اساتذہ و افسران نے شرکت کی-


