منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ صبا کو 14 سال قید اور 04لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

ملتان (ایچ آراین ڈبلیو) منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ صباء بی بی زوجہ مشتاق احمد کو 14 سال قید اور 04لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی دوران سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمہ کا فیصلے سنایا سال 2024 میں تھانہ قطب پور سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد افضل نے مجرمہ صباء بی بی سے 06 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی تھی پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیاجس پر عدالت کی جانب سے مجرمہ صباء بی بی زوجہ مشتاق احمد کو 14 سال قید اور 04لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں