**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** ایف آئی اے امیگریشن، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے جعلی پولش ورک ویزا پر پولینڈ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر داؤد خان ولد اصغر خان، ساکن ضلع صوابی، کو حراست میں لے لیا ہے،، ترجمان ایف آئی اے
امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کے سفر سے متعلق دستاویزات مشکوک پائے گئے۔ تفصیلی جانچ کے دوران پولینڈ کا ورک ویزا جعلی اور کاؤنٹر فٹ پایا گیا، جو اصل سکیورٹی فیچرز اور بالخصوص الٹرا وائلٹ (UV) تصدیق پر پورا نہیں اترتا تھا،، ترجمان ایف آئی اے
ابتدائی تفتیش میں مسافر نے انکشاف کیا کہ پولینڈ کے ویزے کی دو بار مسترد ہونے کے بعد اس نے فیس بک کے ذریعے ترکی میں مقیم ایجنٹ ابو یورب سے رابطہ کیا، جس نے بائننس کرپٹو پلیٹ فارم کے ذریعے 2 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کر کے جعلی ویزا اسٹیکر اور دیگر مواد فراہم کیا،، ترجمان ایف آئی اے
ملزم نے مزید بتایا کہ اسے ایک کوریئر پارسل موصول ہوا جس میں چائے کے کپوں کے اندر خفیہ طور پر جعلی پولش ویزا اسٹیکر، پولش ایمبیسی کی مہر اور اسٹیمپ پیڈ چھپائے گئے تھے۔ ایجنٹ کی ہدایت پر اس نے خود اپنے پاسپورٹ پر ویزا چسپاں کیا اور مہر ثبت کی، بعد ازاں پروٹیکٹر کلیئرنس حاصل کرکے پولینڈ کا ٹکٹ بک کرایا،، ترجمان ایف آئی اے
واقعے کے بعد مسافر کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) کراچی کے حوالے کر دیا گیا، جہاں ملزم اور دیگر ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 183/2026 درج کر لی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں،، ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ اور جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
—
#### **حمایت کی اپیل**
ذمہ دار، غیر جانبدار اور حقائق پر مبنی صحافت کے فروغ کے لیے **HRNW (ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ)** کی حمایت کریں۔
**Support HRNW:** [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)
—
#### **اہم نوٹ (ڈسکلیمر)**
یہ خبر وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کی سرکاری پریس ریلیز اور ابتدائی تفتیش پر مبنی ہے۔ HRNW غیر جانبدار اور ذمہ دار رپورٹنگ کے اصولوں پر کاربند ہے۔


