68

رمضان میں 5 لاکھ افراد کوسحری و افطاراورکروڑوں روپےکی اشیاء تقسیم کرنے کا اعلان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کے دوران بڑے فلاحی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 5 لاکھ افراد کے لیے سحری اور افطار کے انتظامات کیے جائیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے رمضان المبارک کی تیاریوں سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے وسیع پیمانے پر سحری و افطار کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی بھوکا نہ رہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے دوران 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء بھی مستحق افراد میں تقسیم کی جائیں گی۔ ان اشیاء میں ادویات، لیپ ٹاپس، موٹرسائیکلز، راشن بیگز اور سلائی مشینیں شامل ہوں گی، جو لوگوں کو باعزت روزگار اور سہولت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو اس بات کا مکمل اعتماد ہے کہ ان کی جانب سے دیا گیا سامان شفاف طریقے سے حقیقی مستحق افراد تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی سرگرمیوں میں تاجروں اور مخیر حضرات کا تعاون قابلِ تحسین ہے اور یہ اقدامات معاشرتی یکجہتی کو فروغ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں