کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی کرپشن کورٹ کراچی نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن، ان کی والدہ، اہلیہ اور دیگر ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
عدالتی کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن اور دیگر نامزد ملزمان کمرۂ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے عائد الزامات کی صحت سے انکار کرتے ہوئے بے گناہی کا دعویٰ کیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت کے لیے 7 گواہوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان پر 2 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، جبکہ ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقم بیرونِ ملک منتقل کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔
عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر مقرر کرتے ہوئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔


