71

سول جج کی تقرری کے لیے 2 سالہ تجربے کی شرط ختم، سنیارٹی کے اصول بھی ختم

خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)خیبرپختونخوا حکومت نے سول عدلیہ کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے جوڈیشل رولز 2001 میں ترمیم کر دی ہے۔ اس ترمیم کے بعد سول جج کی تقرری کے لیے پہلے لازمی 2 سالہ تجربے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول ججز کی ترقی کے لیے سنیارٹی کے اصول کو بھی ختم کر دیا گیا ہے، تاہم پی بی ایس 19 تا 21 کے لیے ٹریننگ مکمل کرنے اور امتحان پاس کرنے کی شرط برقرار رہے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عدلیہ میں ترقی کے مواقع میں سہولت پیدا کرنا اور کارکردگی کے معیار کو اہمیت دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں