66

پی ٹی آئی کے تمام ٹویٹس اب کمیٹی کے ذریعے ہوں گے، محمود مولوی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام ٹویٹس آئندہ ایک کمیٹی کے ذریعے کیے جائیں گے، جو ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے۔

سماء کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے ٹویٹس سے متعلق ایک کمیٹی قائم کی جا رہی ہے، جس کے بعد پارٹی کی سوشل میڈیا سرگرمیاں منظم انداز میں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان تحریک انصاف تصادم کی سیاست کو خیرباد کہنے جا رہی ہے اور مفاہمت کی سیاست کی طرف بڑھ رہی ہے۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دو سے تین رہنماؤں نے ان سے بات چیت میں مفاہمتی سیاست کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق پارٹی بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دلوانے، کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کے لیے کوششیں کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کو ایک مقدمے میں ضمانت حاصل ہے اور وہ اس مفاہمتی عمل کی قیادت کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں