سونا 2 ہزار 700 روپے مہنگا، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 700 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 562 روپے تک جا پہنچی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 315 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 88 ہزار 856 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے تھی۔

دریں اثنا، چاندی کی قیمت میں بھی تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 290 روپے اضافے کے بعد پہلی بار 6 ہزار 822 روپے تک پہنچ گئی، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں