کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی نبیل گبول نے بھارتی بالی وڈ فلم ‘دھریندر’ کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کا کوئی ایجنٹ لیاری آجاتا تو زندہ سلامت نہ جاتا۔
انہوں نے کہا کہ فلم میں ان کا کردار صحیح طور پر پیش نہیں کیا گیا اور بھارت نے لیاری کو دہشت گردوں کا گڑھ دکھانے کی کوشش کی، جبکہ حقیقت میں لیاری کوئی دہشت گردی کا مرکز نہیں ہے۔ نبیل گبول نے عرب ممالک کی جانب سے فلم ‘دھریندر’ پر پابندی کو قابلِ ستائش قرار دیا۔


