پنجاب(ایچ آراین ڈبلیو)صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹرویز کی بندش کی تفصیلات کے مطابق:
ایم 2: ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک
ایم 3: فیض پور جنکشن سے جڑانوالہ تک
ایم 4: شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک اور گوجرہ سے ملتان تک
ایم 5: ملتان سے ظاہر پیر تک
مزید براں، قومی شاہراہوں پر بھی دھند چھائی ہوئی ہے، خاص طور پر مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں کے علاقوں میں حد نگاہ محدود ہے۔
ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھند کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ممکن ہو تو سفر سے گریز کریں۔


