75

کرسمس اور نیو ایئر کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ، ڈی آئی جی ایسٹ کی ہدایات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ایس پی ایسٹ، ملیر، کورنگی، ڈویژنل ایس پیز اور کرسچن کمیونٹی کے معززین نے شرکت کی اور اپنے علاقوں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے ایسٹ زون کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ گرجا گھروں اور کرسچن کمیونٹی کی آبادیوں میں خصوصی سیکورٹی اقدامات کیے جائیں۔ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز خود نگرانی کریں گے اور افسران معززین سے رابطے میں رہیں گے۔

مزید براں، ڈی آئی جی نے سخت ہدایت کی کہ نیو ایئر کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں