کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم کے مرکز آپریشن کے بعد گرفتار سابق ایم پی اے کامران فاروقی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے دو مقدمات میں عدالت نے 9 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔
پراسیکیوشن 9 برس بعد بھی اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث عدالت نے شواہد کی کمی کے سبب ملزم کامران فاروقی کو بری کر دیا۔


