کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سندھ نے H3N2 انفلوئنزا وائرس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق وائرس کے اہم علامات میں بخار، کھانسی، نزلہ، گلے میں درد، سر درد اور جسم میں درد شامل ہیں۔
تشخیص کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ ضروری ہیں تاکہ انفیکشن کی تصدیق کی جا سکے۔ وائرس بنیادی طور پر کھانسی، چھینک یا متاثرہ اشیاء کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔
ایڈوائزری میں احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک پہننے، بار بار ہاتھ دھونے، رش والی جگہوں سے پرہیز اور انفلوئنزا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہسپتالوں کو بھی کیسز کی نگرانی کرنے اور رپورٹنگ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے۔


