کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نجی ایئر لائن ایئر بلیو کے ٹکٹنگ کاؤنٹر کے اسٹاف کی غلطی کے باعث کراچی سے جدہ جانے والے مسافر قدرت اللہ کا پاسپورٹ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں وہ پرواز پی اے 170 سے جدہ نہیں جا سکا۔
ذرائع کے مطابق، مسافر قدرت اللہ کراچی سے سعودیہ روزگار کے لیے گروپ کے ساتھ جا رہا تھا، لیکن جناح ٹرمینل پر ٹکٹ کی کنفرمیشن کے دوران ایئر بلیو کے ٹکٹنگ کاؤنٹر اسٹاف کی لاپرواہی کی وجہ سے پاسپورٹ پھٹ گیا۔
مسافر قدرت اللہ نے اسٹاف پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ پاسپورٹ پھٹنے کی وجہ سے اسے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ٹکٹ کی رقم واپس کر دی گئی، مگر بین الاقوامی سفر کے لیے پھٹے ہوئے پاسپورٹ پر روانگی ممکن نہیں تھی۔
ایف آئی اے حکام نے مسافر کو بتایا کہ سعودیہ جانے کے لیے اسے نیا پاسپورٹ بنوانا ہوگا۔ ایئر بلیو کی پرواز پی اے 170 اپنے ہی اسٹاف کی غلطی کے باعث مسافر کو چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔


