ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کی نگرانی میں پولیو مہم جاری، بچوں کو قطرے پلائے گئے

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے پولیو مہم کے دوسرے دن بھرگڑی فلیٹ کینٹ ایریا میں پولیو ٹیموں کے ہمراہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات اور پولیس ڈپلائمنٹ کا بھی جائزہ لیا اور SDPOs اور SHOs کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے پولیو اسٹاف کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

پولیس سیکیورٹی پلان کے مطابق ضلع حیدرآباد میں تقریباً 4 لاکھ ٹارگیٹڈ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر ضلع پولیس کے 1,500 سے زائد افسران و جوان اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں، جبکہ موبائل اور ٹرانزسٹ ٹیموں کے ساتھ تمام SDPOs اور SHOs بھی آن روڈ موجود ہیں۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سال 2025 کی آخری پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ صرف دو قطرے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں