ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ کاایمن آباد موڑبازار، ریلوے لائن، جی ٹی روڈ سروس روڈ کا تفصیلی دورہ

گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح ایمن آباد موڑ بازار، ریلوے لائن، جی ٹی روڈ سروس روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر انہوں نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن خوبصورت پنجاب کے تحت بازاروں کو ماڈل بازاروں میں اپگریڈ کرنے کے حوالے سے جاری سکیم کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل اور اربن یونٹ پنجاب کے افسران کو تعمیراتی کام جلد اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے دورہ کے موقع پر علاقہ میں صفائی امور کا بھی جائزہ لیا اور اہم شاہراہوں، چوکوں چوراہوں، بازاروں کی صفائی، دھلائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے ایمن آباد ٹاؤن کے دورہ کے موقع پربازاروں، گلی محلوں میں صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نےستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گھروں سے کوڑا کرکٹ کی کولیکشن، تجاوزات اور سیوریج لائنوں کی ڈیسلٹنگ و صفائی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن و مشن ہے کہ صفائی کی خدمات ہر گائوں، اور شہر کے ہر کونے تک بلاتفریق فراہم کی جائیں۔
انہوں نے جی ڈبلیو ایم سی حکام اور کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر و موئثر بنانے کیلئے درکار وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، فارمیسی، او پی ڈی، لیبارٹریز اور مریضوں کے علاج معالجے کے دیگر انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نےہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی بروقت دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری، تیز اور شفاف طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں