69

آئین وقانون کی بالادستی قائم کرکے ہی خوف کی فضاء کو ختم کیا جاسکتا ہے،شاداب رضا نقشبندی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نےکہاہے کہ آئین وقانون کی بالادستی قائم کرکے ہی خوف کی فضاء کو ختم کیا جاسکتا ہے،عوام کو بنیادی حقوق اور معاشی طور پر ریلیف فراہم کرکے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے،انتقام کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ اتحاد ویکجہتی کی طاقت سے ہی کیا جاسکتا ہے،پاکستان کی سلامتی کیلئے بانیان پاکستان کی اولادیں فرنٹ لائن پر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگی،بھارت دھونس دھمکیوں اور گیدڑ بھبکیوں اور دہشتگردی جیسے مکروہ عزائم سے باز آجائے،بھارت پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کررہا ہے جس میں وہ کسی طور بھی کامیاب نہیں ہوگا پاکستان کے عوام ملک دشمن قوتوں کی ناپاک چالوں اور ناپاک عزائم کو سمجھ چکے ہیں،ملک کی سلامتی کیلئے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو زمین بوس کرنا ہوگا،ملک کی سلامتی کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ضلع مہمند،ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج اور خیبر پختونخواہ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن اور دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنانے پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان کی خود مختاری،سلامتی وتحفظ کیلئے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشتگردوں کا اپیڈلی ٹرائل کرکے انہیں فوری منطقی انجام تک پہنچایا جائے دہشتگردوں کو سر عام چوراہوں پر لٹکا کر پھانسی دی جائے اور انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے،ملک کے عوام کی جان ومال سے خون کی ہولی کھیلنے والے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں